پڈوچیری : پڈوچیری کے ماہے علاقے میں پولیس نے جمعہ کی صبح الصبح نو کروڑ روپے مالیت کے تقریبا 18 کلوگرام سونے کے زیورات ضبط کئے ۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کو یہاں موصولہ رپورٹ کے مطابق سونا مہاراشٹر نمبر کی مہندرا گاڑی سے پوجیتھلا ناکے سے ضبط کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سونا کیرالا کے معروف زیورات کے شو روم میں پہنچا یا جانا تھا ۔