پڈوچیری کے پانڈیا نے ایک اوور میں لگائے چھ چھکے

   

پڈوچیری: پڈوچیری میں جاری پانڈیچری ٹی 10 لیگ میں پیٹریٹ کے کھلاڑی کرشنا پانڈیا نے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر مخالف ٹیم رائلز کے چھکے چھڑادئے ۔ رائلز بمقابلہ پیٹریٹ کے جمعہ کے مقابلے میں پانڈیا نے یہ کارنامہ دوسری اننگ کے چھٹے اوور میں انجام دیا۔ رائلز کے 157 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے پیٹریٹ نے پانچ اوورز میں 41 رن ہی بنائے تھے اور انہیں بچے ہوئے پانچ اوور میں 117 رنز درکار تھے۔ اننگز کا گیئر بدلتے ہوئے کرشنا پانڈیا نے چھٹے اوور میں نتیش ٹھاکر کو نشانہ بنایا اور ان کی چھ گیندوں پر چھ چھکے جڑدئے ۔ پانڈیا نے 19 گیندیں کھیل کر 12 چھکوں اوردوچوکوں کی مدد دے 83 رن بنائے ، حالانکہ ان کی ٹیم 10 اوور میں 153 رن ہی بنا سکی اور میچ چار رن سے ہار گئی۔ اس بہترین اننگز کے لئے پانڈیا کو مین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔