پڑوسیوں سے جھگڑے پر خاتون کی خودسوزی

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خود سوزی کرلی۔ کاچی گوڑہ پولیس کے بموجب 30 سالہ ارونا جو گول ناکہ علاقہ کے ساکن وینکٹیشم کی بیوی تھی 22نومبر کو اس خاتون کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد اس خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا اور جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی۔ جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ کاچی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔