پڑوسیوں کی رسوائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 اپریل (سیاست نیوز ) پڑوسیوں کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ادی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ یادیا نے خودسوزی کرلی ۔ یادیا پیشہ سے مزدور مہیشورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ پڑوسیوں سے پائپ لائین کے متعلق جھگڑا ہوا ہے اور اس جھگڑے کے بعد بی آنند اور دیگر نے یادیا کے مکان پہونچکر اس کے ساتھ گالی گلوج کیا اور اس کی بیوی کو کافی برا بھلا کہا اور ناقابل بیان انداز میں رسواء کیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے موٹر سائیکل سے پٹرول نکالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔