بیدر21؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): آصف الدین میڈیا انچارج JIHبیدر کے پریس نوٹ کے بموجب امیر سید سعادت اللہ حسینی نے’ پڑوسیوں کے حقوق’ عنوان پر ملک گیر پیمانے پر دس روزہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔جو ’مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ‘ کے نعرے کے تحت 21 نومبر سے 30 نومبر تک دس روزہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ حسنِ سلوک، خیرخواہی اور پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا اور سماجی رشتوں کو مضبوط بنانا ہے۔بیدر کے پتریکا بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد آصف الدین صاحب رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک اور جناب محمد نظام الدین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند ،بیدر نے کہا کہ اسلام پڑوسیوں کے حقوق کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے اور اسے ایک پُرامن و ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد قرار دیتا ہے۔ اس مہم کے دوران غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں سے تعلقات بہتر بنانے، مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اسلام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 29 نومبر کو ایس آئی او اور ایس وائے ایم کے تعاون سے نوجوانوں کا دن منایا جائیگا،۳۰ نومبر کو برادران وطن کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کی جائینگی اور لٹریچر تقسیم کیاجائیگا، تعلیمی اداروں میں مرکزی موضوع پر لکچرز دئے جائینگے ،ادارہ ادب اسلامی کی ادبی نشست ۲۳ نومبر کو منعقد کو ہوگی اس کے علاوہ تمام ارکان، کارکنان اور رفقاء انفرادی سرگرمیاں انجام دیں گے۔ اسی ضمن میں ۲۲ نومبر بروز ہفتہ کو بعد نماز مغرب جامع مسجد بیدر میں محترم ایس امین الحسن نائب امیر ،جماعت اسلامی ہند کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر جناب محمد آصف الدین صاحب رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند،کرناٹک، جناب محمد عارف الدین صاحب معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر، جناب ڈاکٹر ارشاد نوید صاحب معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر، محمد صلاح الدین معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر، محمد نظا م الدین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند،بیدر، سید عتیق اللہ سیکریٹری جماعت اسلامی ہند،بیدر، اسماء سلطانہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،بیدر اور محترمہ توحیدہ سندے ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر موجود تھے۔