شراب نوشی کے بعد قتل کی واردات ، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے پڑوسی خاتون کا قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کندکور پولیس حدود میں گذشتہ روز 80 سالہ بالامنی نامی خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو اس کی بیٹی کے مکان کے روبرو پھینک دیا گیا تھا ۔ اس ضعیف خاتون کے قتل کے بعد رچہ کنڈہ پولیس فوری حرکت میں آگئی اور پولیس نے کیس کو حل کرتے ہوئے قاتل شخص 36 سالہ کے بونجی کو گرفتار کرلیا ۔ بوانجی پیشہ سے سیکوریٹی ہے جو سائی راگی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 27 جنوری کو اس نے بالامنی کو سیندھی کی پیشکش کی ۔ اور گلا گھونٹ دیا ۔ بالانی اکثر مانجی کے مکان آمد و رفت کرتی تھی ۔ بالامنی قاتل مانجی کی والدہ کی سہیلی تھی ۔ دونوں ہم عمر ہونے کے سبب اکثر ایک جگہ بیٹھتے تھے مانجی جولالچی اور بری عادتوں کا شکار ہوگیا اور ذوق عیش و عشرت کو پورا کرنے کیلئے سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔ اس کی ان عادتوں سے تنگ آکر مانجی کی بیوی نے سات سال قبل اس کا گھر چھوڑ دیا تھا ۔ اور مانجی اپنی ضروریات کی تکیل شراب نوشی اور دیگر ذوق کیلئے اس نے سرقہ کی وراداتیں شروع کردی تھی ۔ اور اس کی نظر والدہ کی سہیلی پر پڑی اس نے موقع کا فائدہ اٹھاکر بالامنی کو سیندھی پلائی اور اس کے کانوں میں موجودہ طلائی زیورات کو اس نے حاصل کرنا چاہا اور سیندھی پلاکر اس نے ضعیف خاتون کا قتل کردیا ۔ پولیس نے اس کے قبصہ سے 6 تولہ سونا 10 تولہ چاندی اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت 1,23,000/- بتائی گئی ہے ۔