پڑوسی ریاستوں سے لڑکیوں کی منتقلی و جسم فروشی کروانے والے ٹولی بے نقاب

   

دو آرگنائزرس، ایک گاہک گرفتار، لڑکیاں راحت کاری سنٹر منتقل
حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) پڑوسی ریاستوں سے لڑکیوں کو منتقل کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کروانے والی ایک ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور دو آرگنائزرس کو گرفتار اور ایک گراہک کو حراست میں لیتے ہوئے لڑکیوں کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا۔ صنعت نگر پولیس نے ایک کارروائی میں بھوانی نگر علاقہ میں مکان پر دھاوا کیا۔ 51 سالہ ناگراجو اور 34 سالہ نریش ملکر جسم فروشی کا کاروبار کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ شیکھر جو گراہک تھا، اس کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے چنگل سے آزاد کروائی گئی لڑکیوں کو راحت کاری سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کڑپہ کا ساکن نریش چند روز قبل حیدرآباد آیا تھا اور اس نے صنعت نگر علاقہ میں مکان کرایہ پر حاصل کیا اور ناگراجو کو اپنے ساتھ شامل کرتے ہوئے لڑکیوں کو منتقل کرنے لگا جو ان سے جسم فروشی کروایا کرتا تھا۔ع