برآمدات پر امتناع کے بعد باورچی کو شیخ حسینہ کی ہدایت
نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی برآمد پر امتناع سے متاثر وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے اس فیصلے کا حوالہ دیئے بغیر پُرمزاح انداز میں اپنے باورچی کو ہدایت دی کہ پکوان میں پیاز استعمال نہ کریں۔ وہ ہند ۔ بنگلہ دیش بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ اس کی پیشگی اطلاع دی جاتی۔ اس فورم کے اجلاس کا اہتمام انڈسٹری چیمبرس، سی آئی آئی اور اسوکیم نے کیا تھا۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اجلاس میں موجود تھے۔ شیخ حسینہ نے کہاکہ پیشگی علم ہوتا تو کافی مددگار ثابت ہوتا۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے امتناع عائد کرنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ اچانک کیا۔ چلر فروشوں اور تھوک فروشوں کے ذخیرہ کی مقدار کا بھی تعین کیا گیا تاکہ ہندوستان میں تجارت کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔