پکوان کے دوران جھلس جانے سے لڑکی فوت

   

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ ثانیہ سلطانہ جو گلشن نگر علاقہ کے ساکن محمد یونس کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 19 جنوری کے دن ثانیہ مکان میں پکوان کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر جھلس کر شدید متاثر ہوگئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکی کل فوت ہوگئی ۔ پولیس مشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔