پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ تبسم بیگم جو بھوانی نگر علاقہ کے ساکن شخص سراج کی بیٹی تھی۔ 7مارچ کو پکوان کے دوران جھلس گئی تھی جس کو فوری علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔