پکوان گیاس ، ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں مارچ یا اپریل میں کمی متوقع :دھرمیندر پردھان

   

نئی دہلی :مرکزی وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ پکوان گیاس ، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مارچ یا اپریل میں کمی متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیول کی پیداوار میں اضافہ کیلئے وہ روس ، قطر اور کویت جیسے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے وزرائے پٹرولیم کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ ہندوستان میں ان کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے۔