پکوان گیاس سبسڈی ختم !

,

   

ملک میںپکوان گیاس کی سبسڈی اور غیرسبسڈی قیمت یکساں

نئی دہلی۔ حکومت نے پکوان گیاس پر سبسڈی ختم کردی ہے۔ کورونا کے باعث عالمی سطح پر تیل مارکٹ میں پیداوار کے اضافہ اور وافر مقدار میں دستیابی سے اندرون ملک قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔ حکومت نے گھریلو پکوان گیاس پر دی جانے والی سبسڈی پر مکمل طور پر برخاست کرنے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں اور پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس لئے عام آدمی کو ایندھن مارکٹ کی شرحوں کے قریب دستیاب ہورہا ہے۔ سبسڈی قیمت اور بغیر سبسڈی کی قیمت میں اب زیادہ فرق نہیں رہا۔ یکم ستمبر کو 14.2 کیلو گرام پکوان گیاس فی سلنڈر قیمت سبسڈی اور غیرسبسڈی یکساں طور پر 594 رہی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت کو پکوان گیاس پر سبسڈی فراہم کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے استفادہ کنندگان کے اکاؤنٹ میں راست رقم بھی منتقل نہیں کی ہے۔