پکوان گیاس کی اضافی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ

   


میدک۔/5نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع یوتھ کانگریس میدک مسٹر مہیندر ریڈی کی قیادت میں یوتھ کانگریس میدک کے قائدین راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں سنگاریڈی میں داخل ہونے کے موقع پر شرکت کرتے ہوے راہول گاندھی سے ملاقات کی۔اور اس موقع پر مہیندر ریڈی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پکوان گیاس کی کانگریس کے دور حکومت سے لیکر اب تک کی شرحوں کا تقابل کرتے ہوئے تفصیلی انداز میں مظاہرہ پیش کیا۔جس کا راہول گاندھی نے بغور جائزہ لیتے ہوئے خوب ستائش کی۔صدر ضلع یوتھ کانگریس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کچھ دور تک بھارت جوڑو یاترا سے جڑ گئے۔اس پروگرام میدک اور نرساپور کے یوتھ کانگریس قائدین محمد ریاض علی پریم کمار،محمد عادل،شیو کمار،رمیش کے علاووہ دیگر نے حصہ لیا۔