حیدرآباد: گھریلو پکوان گیس کے لئے انڈین گیس کے صارفین کو اب صرف ایک مس کال دینا ہوگا۔ انڈین آئیل ایل پی جی کسٹمرس ملک کے کسی بھی حصہ سے سلینڈر کی ریفل بکنگ کیلئے فون نمبر 8454955555 پر مس کال کرتے ہوئے سلینڈر حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف گھریلو صارفین کیلئے ہوگی۔ تلنگانہ میں ایل پی جی ، ڈومیسٹک صارفین کی تعداد 1.12 کروڑ ہے۔ ان میں سے 45 لاکھ حیدرآباد میں ہیں۔ نئی سہولت سے صارفین کو گیس بکنگ کے سلسلہ میں دشواریوں سے نجات ملے گی ۔ ایسے صارفین جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں اور جو ریکارڈنگ کے خودکار سسٹم سے واقف نہیں، انہیں نئے طریقہ کار سے مدد ملے گی ۔ ضعیف العمر صارفین کو بھی مس کالس کی سہولت سے فائدہ ہوگا۔ صارفین واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی سلینڈر کی بکنگ کرسکتے ہیں۔ انہیں فون نمبر س7588888824 پر REFILL ٹائپ کرتے ہوئے بھیجنا ہوگا۔ صارفین ان نمبرات پر اپنی شکایات درج نہیں کرپائیں گے۔ انہیں اس کے لئے خود کا وائس ریسپانس سسٹم (IVRS) سے استفادہ کرنا ہوگا۔