ثبوت کی پیشکشی پر وزارت سے مستعفی ہوجانے کا ہریش راؤ کا ایٹالہ راجندر کو چیلنج
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے پکوان گیس پر ریاستی حکومت کی جانب سے 291 روپئے ٹیکس عائد کرنے کی تردید کی۔ ایٹالہ راجندر کی جانب سے ثابت کرنے پر وزارت سے مستعفی ہوجانے کا چیلنج کیا۔ آج حضورآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ رائے دہی سے قبل بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کو اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے۔ جھوٹ پھیلاتے ہوئے عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ جھوٹی تشہیر پر بھروسہ نہ کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پکوان گیس پر ریاستی حکومت کوئی ٹیکس عائد نہیں کررہی ہے۔ صرف 5 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے وہ بھی مرکزی حکومت عائد کررہی ہے۔ ایٹالہ راجندر جب وزیرفینانس تھے تب سے جی ایس ٹی نافذ ہوا ہے۔ ایٹالہ راجندر نے ایک فنکشن ہال میں ان کی تقریر کے دوران برقی کٹ کردینے کا الزام عائد کیا ہے۔ وہ برقی عہدیداروں سے اس کی وضاحت طلب کرچکے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اس فنکشن ہال کو برقی کنکشن ہی نہیں ہے۔ ایٹالہ راجندر نے گورنمنٹ وہپ بی سمن کا کار ڈرائیور ایک آٹو کو ٹکر دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ چیک کرنے پر پتہ چلا ہیکہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے دوست وشواناتھ آنند کی کار ہے۔ اس کے علاوہ خواتین میں تقسیم کردہ بلاسودی قرض کے چیکس فرضی ہونے کا ایٹالہ راجندر نے الزام عائد کیا۔ تاہم بتکماں تہوار سے قبل تمام خواتین کے بینک کھاتوں میں 25.89 کروڑ روپئے جمع ہوگئے۔ ہریش راؤ نے بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کے جھوٹے باتوں پر بھروسہ نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ ن