یلاریڈی۔ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت نے غریب خاندانوں کی زندگی شدید محال کردی ہے۔ یلاریڈی بی ایس پی ٹاون صدر سائی بابا نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے لگاتارگرانی کو ملک کی عوام پر مسلط کرنے پر خواتین نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ بی جے پی کی حکمرانی سے قبل 400 روپئے میں ملنے والا پکوان گیس سلینڈر اب 1105 روپئے میں کردینا ملک کے غریبوں کے ساتھ ایک طرح کا فریب ہے۔ ماضی میں سبسیڈی دی جاتی تھی اب وہ بھی برائے نام کردی گئی ہے۔ ملک میں گرانی آسمان کو پہنچ گئی ہے ج سے مودی حکومت غریب دشمن کہلا رہی ہے۔ انہوں نے فوری گیس کی قیمت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خواتین میں بالامنی، وناجا، رکووا، سویتا، لکشمی، گنگادھر، سائی بابا، رمیش موجود تھے۔