نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تختۂ دار پر لٹکانے سے چند لمحے قبل نربھئے مقدمے کے مجرمین میں شامل مکیش سنگھ نے کہاکہ وہ اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ ونئے شرما نے کہاکہ اِس کی پینٹنگس جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو دے دی جائیں جبکہ ہنومان چلیسا اس کے افراد خاندان کو دیئے جائیں۔ عہدیداروں نے مزید کہاکہ چاروں مجرمین مکیش ،ونئے ، پون گپتا اور اکشے کمار سنگھ نے مرنے سے قبل کوئی وصیت نہیں کی۔
میرے 37 سالہ کیرئیر میں نربھئے مقدمہ سب سے پیچیدہ
نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیرج کمار جو 2012 ء میں جس وقت نربھئے کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل ہوا تھا اُس وقت دہلی پولیس سربراہ تھے ، اُنھوں نے آج اِن مجرمین کو پھانسی دیئے جانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرے 37 سالہ کیرئیر میں یہ مقدمہ سب سے پیچیدہ رہا کیوں کہ اِس مقدمہ کے ساتھ پولیس کی ساکھ وابستہ تھی۔ پھانسی دیئے جانے کے بعد کسی قدر راحت کا اظہار کرتے ہوئے 1976 ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار نے کہاکہ تہاڑ جیل میں مجرمین کو آج صبح پھانسی دیئے جانے کے بعد ایک طویل ترین مقدمہ کا اختتام ہوا ہے جس پر سارے ہندوستان کی نظریں مرکوز تھیں۔