نئی دہلی:ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کو ملک بھر میں کورونا کے کل 6,155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی اور مالیاتی راجدھانی کہلائے جانے والے ممبئی میں کورونا کی وجہ سے حالات پریشان کن ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت سے موصولہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں ہفتہ کو کورونا کے کل 535 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبتیت کی شرح بڑھ کر 23.05 فیصد ہو گئی ہے۔دوسری طرف اگر ہم ممبئی کی بات کریں تو وہاں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کل 207 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت کی خبر نہیں ہے۔ ممبئی میں مثبتیت کی شرح 14.45 فیصد ہے۔