پھر کورونا کا خوف! کئی ریاستوں میں ماسک کا لزوم

   

نئی دہلی: ملک بھر میںپچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں احتیاط کے طور پر کئی ریاستوں نے ماسک کو دوبارہ لازمی قرار دے دیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے اس ہفتے کے شروع میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ریاستوں کو مشورہ دیا تھا وہ چوکس رہیں اور کورونا کے حوالہ سے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں۔وزیر صحت نے اس کے علاوہ ریاستی وزراء صحت پر زور دیا تھا کہ وہ 10 اور 11 اپریل کو ہاسپٹلس کے تمام بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ماک ڈرل (مشقیں) کریں۔ دریں اثنا، جن ریاستوں نے ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے وہ ہریانہ، کیرالہ اور پڈوچیری ہیں۔ہریانہ حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے عوام سے کورونا کے مطابق رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔