پھلوں کے باغات کی کاشت کیلئے حوصلہ افزائی

   

ضلعی عہدیدار برائے باغبانی محترمہ جیوتی، پداپلی
پداپلی۔05/ جولائی ضلعی عہدیدار برائے باغبانی محترمہ جیوتی نے بروز ہفتہ ایک صحافتی بیان میں اطلاع دی کہ ضلع میں آگرو فاریسٹری اور پھلوں کی کاشت کے لئیکسانوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے ضلع پداپلی میں نیلگری ‘ صندل ‘ بمبو اور نیم جیسے آگرو فاریسٹری کی کاشت کے لئے ‘ بیل دار پودوں کی کاشت کے لئے چھتر کی تعمیر کے لئے ‘ آم اور جام جیسے پھلوں کے باغات کی کاشت کے لئے ریاستی حکومت کسانوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ محکمہ باغبانی کے روزگار ضامن کے تحت آگرو فاریسٹری کی کاشت ‘ چھتروں کی تعمیر کے لئے اور پھلوں کے باغات کی کاشت میں درکار اخراجات اور مزدوروں کے اخراجات مہاتما گاندھی نریگا فنڈز کے ذریعہ فراہم کئے جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ خواہشمند کسان اپنے پٹا دار پاس بک’ آدھار کارڈ ‘ جاب کارڈ کے ساتھ پداپلی ‘اودیلا ‘ شری رامپور ‘ ایلیگیڈ ‘ جولا پلی منڈلوں کے منڈل باغبانی عہدیدار سے 8978772188 فون نمبر پر اور راماگنڈم ‘ انترگام’ پالاکرتی ‘ منتھنی’ متارم’ راماگری’ کمان پور منڈلوں کے منڈل باغبانی عہدیدار مسٹر جے۔ شری کانت سے 7780132284 فون نمبرپر رابطہ کریں۔