پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے والی پروازوں کوفوری

   

پروازکی اجازت دینے کی اپیل :آئی سی اے او
مونٹریال ؍ نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہری ہوا بازی تنظیم (آئی سی اے او) نے دنیا بھر کے ممالک سے ان کے یہاں پھنسے غیرملکی شہریوں کو نکالنے والی پروازوں کو فوری منظوری دینے کی اپیل کی ہے ۔اقوام متحدہ کی شہری ہوا بازی سے متعلق ایجنسی نے بدھ کو جاری حالیہ ایڈوائزری میں یہ بات کہی ہے ۔ اس نے کہا کہ کئی ممالک نے ہوائی ٹریفک پر پابندی بڑھا دی ہے ۔ ایسے میں حکومتوں کوغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی پروازوں کو جلد منظوری دی جانی چاہیے ، خواہ وہ سرکاری جہاز ہو،ہیومن فلائٹس ہو یا وطن واپسی والی تجارتی پروازیں۔ ان طیاروں کی آمد، روانگی اور ٹرانزٹ کی اجازت دینے کی تنظیم نے وکالت کی ہے ۔آئی سی اے او کی جنرل سکریٹری ڈاکٹرفینگ لیونے کہا کہ اپنے شہریوں اور دیگر لوگوں کو دوسرے ممالک سے نکالنے کے لئے کسی ملک کی حکومت کی جانب سے آپریٹ کی جانے والی پروازوں کو‘وطن واپسی پروازوں کا درجہ’ دیا جا سکتا ہے ۔
اس سے وطن واپسی پروازوں کے لئے طیاروں کی آمد، روانگی اور ٹرانزٹ کے لئے ضروری اجازت یقینی ہو سکے گی’’۔لوگوں کووطن لے جانی والی تجارتی پروازوں کے بارے میں آئی سی اے او نے رکن ممالک کو اس سلسلے میں ان کی ذمہ داری یاد دلائی اور کہا کہ انہیں منظوری دینے کے عمل کا جائزہ لے کر فوری ان باتوں کو یقینی بنائی جائے ۔