پھولوں کے جھاڑ سے پھل کی توقع رکھنا غلط

   

کاماریڈی کی ترقی کیلئے بی آر ایس کو ووٹ دیں ۔ کے سی آر کو کامیاب بنانے کے ٹی آر کی اپیل

کاماریڈی ۔28 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آرایس پارٹی کے کار گذار صدر مسٹر کے ٹی راما رائو نے آج اپنے والد بی آرایس کے امیدوار چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر روڈ شو سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کا تعلق کاماریڈی حلقہ کے کونا پور سے ہے اور یہ مقامی قائد ہے لیکن بی جے پی کے امیدوار غیر قانونی کہتے ہوئے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے جبکہ ان کا تعلق یلاریڈی اسمبلی حلقہ کے دیمی کلاں سے ہے ۔ چندر شیکھر رائو کاماریڈی حلقہ کو سرسبزو شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی ترقی کو مثالی ترقی بنانے کے لئے خواہشمند ہے لہذا انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔مسٹر کے ٹی راما رائو نے کہا کہ بی آرایس کو ووٹ دینے سے حلقہ کی ترقی ہوگی دیگر پارٹی کو ووٹ دینے سے ووٹ ضائع ہوگا۔ پھولوں کے جھاڑ سے پھل کی توقع رکھنا سراسر غلط ہے اسی طرح دیگر پارٹیوں سے بھی توقع رکھنا غلط ہے ۔ کے ٹی راما رائو نے کہا کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر سیاست کرنے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں اور ان کی ترقی کی رفتار گر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سفید راشن کارڈ یافتہ افراد کو انشورنس کی رقم بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کاماریڈی کو ایک مثالی ترقی دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کے سی آر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی گمپا گوردھن ، ضلع بی آرایس صدر و صدرنشین اُردو اکیڈیمی ایم کے مجیب الدین بھی موجود تھے ۔