پہاڑی حصے میں سی سی کیمروں کی مدد سے ٹرین حادثہ ٹل گیا

   

ممبئی 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی ۔ پونے روٹ پر پہاڑی علاقہ میں مانسون سیزن کے دوران نگرانی کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کل ایک امکانی حادثہ کو ٹالا جاسکا ہے اور ایک ٹرین کو گرے ہوئے بولڈر سے ٹکرانے سے قبل روک دیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ لوناوالہ کے قریب رات 8.15 بجے ایک بڑا بولڈر پٹریوں پر گرگیا تھا ۔ اس روٹ پر ممبئی ۔ کولہاپور سہیادری ایکسپریس گذر رہی تھی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس بولڈر کا پتہ چلتے ہی ٹرین کو روک دیا گیا اوراسے ہٹانے کے بعد ٹرین روانہ ہوئی ۔ کیمروں کی وجہ سے امکانی حادثہ کو ٹال دیا گیا ۔ یہاں ٹرین کو دو گھنٹوں تک روکنا پڑا تھا ۔ دو گھنٹوں کے بعد اس روٹ پر ٹرین ٹریفک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔