پہاڑی شریف اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ ، نو افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /29 ستمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے معاملہ میں 5 افراد اور معاملہ فہمی کیلئے خاتون پر دباؤ ڈالتے ہوئے جبراً دستخط کروانے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے 30 سالہ ایم پرشانت ریڈی 26 سالہ انیل ریڈی ساکنان مہیشورم ، 26 سالہ بھرت ، 29 سالہ پون کمار ، 29 سالہ ہنمنتو ، 37 سالہ وی رویندر ، 51 سالہ وینکٹ ریڈی ، 32 سالہ جے رویندر ، 41 سالہ سی یادیا ، 32 سالہ جے راجو ، 35 سالہ بی سریش ، 33 سالہ اے لوکیش ، 43 سالہ ایم وجے کمار عرف وجئے نائیک اور 43 سالہ ایم جناردھن ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو جو اس کے شوہر کے ساتھ ایک پولٹری فارم میں کام کرتی تھی اس خاتون کو دوسرے مقام پر لے جاکر 5 افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ 3 تا 4 دن تک ایک کمرے میں محروس رکھتے ہوئے اس خاتون کا جنسی استحصال کیا گیا اور بعد میں اسے شدید زدوکوب کیا گیا ۔ متاثرہ خاتون جو 4 ماہ قبل زندگی کے گزربسر کے لئے شوہر کے ہمراہ نقل مقام کرتے ہوئے آئی تھی اور ایک پولٹری فارم میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ پر کام کررہے تھے ۔ خاتون کی شکایت پر منظر عام پر آئے اس واقعہ نے سنسنی پھیلادی ۔ قانونی کارروائی اور گرفتاری سے بچنے کے لئے چند درمیانی افراد کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کو معاملہ فہمی کے لئے دباؤ ڈالا گیا اور درمیانی افراد نے جبراً خاتون کے دستخط حاصل کرلئے تاہم ایس ٹی تنظیموں کے احتجاج کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کرلیا ۔