حیدرآباد۔شمس آباد ایرپورٹ کے قریب کل دیکھے گئے بوربچہ کی تازہ نقل و حرکت پہاڑی شریف علاقہ میں دیکھے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی شریف کے علاقہ مامڑ پلی میں بوربچہ کو بعض افراد نے دیکھا جس کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ سی سی ٹی وی میں اس کی نقل و حرکت قید ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے پر پہلے ہی عوام میں تشویش ہے اور پہاڑی شریف میں بور بچہ کی نقل و حرکت پر مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقہ کی عوام احتیاط برتیں اور رات کے وقت باہر نہ نکلیں۔