پہاڑی شریف علاقہ میں قتل کی سنگین واردات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ /3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں قتل کی سنگین وردات پیش آئی جہاں ایک شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا اور شناخت مٹانے کیلئے اس کے چہرے پر وزنی پتھر ڈال دیا۔ اطلاع کے بعد ڈی سی پی ایل بی نگر سنپریت سنگھ پولیس عہدیدار کے ہمراہ مقام واردات پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مہ نوشی کے دوران جھگڑا ہوا اور یہ قتل کی واردات پیش آئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پرانی دشمنی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔