حیدرآباد۔22 ۔جولائی (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ تاہم قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت 38 سالہ مرگیش کی حیثیت سے کرلی ہے جو ریاست ٹاملناڈو کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ مرگیش کل شیشہ کے لوڈ سے لدی لاری لے کر حیدرآباد آیا تھا اور اس لاری کو جل پلی کے علاقہ میں ان لوڈ کرنا تھا، کمپنی کے سوپروائزر مومن نے کل ان سے رابطہ قائم کیا۔ مرگیش کے ساتھ مزید دو افراد مزدور اور لاری ڈرائیور تھا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ تینوں نے رات میں مئے نوشی کی اور مرگیش اے ٹی ایم کی تلاش میں گیا تھا جو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ۔