پہاڑی شریف میں حادثہ 3 مزدور ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/24 نومبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں تین مزدور پیشہ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب 32 سالہ پی رمیش، 36 سالہ وی سائیلو اور 38 سالہ سی سرینواس مزدوری کے بعد ڈی سی ایم ویان میں اپنے مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ ویان کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس پہاڑی شریف نے مہلوکین کی نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔