پہاڑی شریف میں سنسنی خیز خاتون قتل کیس کا حل ،متوفیہ کی شناخت ، ملزم گرفتار

   

حیدرآباد : پہاڑی شریف پولیس نے سنسنی خیز خاتون قتل کیس کو حل کرلیا ہے اور خاتون کی شناخت کے علاوہ قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی ، ایل بی نگر شپریت سنگھ نے بتایا کہ 7 ڈسمبر کو جل پلی تالاب کے قریب دستیاب خاتون کی نعش کی شناخت 30 سالہ نسیم فاطمہ کی حیثیت سے ہوئی جو محمد نگر علاقہ کی ساکن تھیں اور اس خاتون کے قاتل 23سالہ فیروز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے جو حافظ بابا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 6 ڈسمبر کی رات نسیم فاطمہ اپنے رشتہ دار کے مکان سے اپنے مکان واپسی کیلئے آٹو لیا جو فیروز چلا رہا تھا ، اس نے خاتون کے ساتھ نا زیبا الفاظ استعمال کیا اور خاتون کے انکار پر اس نے آٹو کا رُخ موڑ لیا اور جل پلی کے علاقہ میں خاتون پر اسکرو ڈرائیور سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور شناخت مٹانے کیلئے اس کے سرکو پتھر سے کچلدیا تھا ۔ پولیس نے فیروز کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔