حیدرآباد: پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ ششی کانت ساکن کندیکل گیٹ اور 18 سالہ سائی کرن ساکن گولی پورہ کل رات دیر گئے پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں رات دیر گئے موٹر سیکل پر پہاڑی شریف علاقہ سے گزر رہے تھے کہ ایک لاری کو اوور ٹیک کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پہاڑی شریف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔