حیدرآباد۔ پہاڑی شریف علاقہ میں ایک نوجوان ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ سید ارشاد اللہ ساکن بالا پور آج صبح ایکٹیوا گاڑی پر جارہا تھا کہ وہاں سے گذرنے والی تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں ارشاد اللہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ پہاڑی شریف پولیس نے ڈی سی ایم ویان ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔