پہاڑی شریف میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔24۔مئی (سیاست نیوز) پہاڑی شریف حدود میں پیش آئے خوفناک سڑ ک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ ڈی سی ایم اور ٹپر لاری میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ روشن کمار اور 22 سالہ شیوا کمار ساکنان پرشانتی نگر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں مزدور ایک ڈی سی ایم میں سوار تھے ۔ ڈی سی ایم گاڑی جو پولٹری فارم کی تھی ، مرغ سپلائی کیا جاتا تھا ۔ کل رات ڈی سی ایم گاڑی جو مرغ کے لوڈ سے بھری ہوئی تھی، حیدرآباد کی جانب آرہی تھی کہ تکو گوڑہ علاقہ میں سڑک کے کنارے لاپرواہی سے رکی ہوئی ٹپر لاری سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں دو مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ع