اوریگن (یو ایس) ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 27 سالہ ہندوستانی طالب علم سمبیدھ منار جس نے اوریگن کریٹر جھیل میں 25 فٹ اونچی پہاڑی چوٹی سے چھلانگ لگائی تھی ۔ تاہم وہ چھلانگ لگانے کے بعدجھیل کی گہرائی سے ابھر نہیں سکا۔ امریکی غوطہ خوروں نے کیریٹر جھیل کے اس حصہ کو کھنگالا جہاں سمبیدھ آخری بار دیکھا گیا تھا اور تلاش کے بعد اس کی نعش 90 فٹ گہرائی میں ملی۔ سمبیدھ اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔
