پہلا دن ، بڑی آمدنی ، این ٹی آر نئے ریکارڈ کیلئے تیار

   

حیدرآباد،13 جون (ایجنسیز) ۔ وار2 انڈین سنیماکی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ ریتک روشن اور جونیئر این ٹی آرکی مرکزی اداکاری سے سجی یہ بڑی بجٹ کی ایکشن فلم مکمل ایکشن کا طوفان بننے والی ہے اور ہندوستانی باکس آفس پرکئی ریکارڈز توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پہلے دن پر ممکنہ اہم ریکارڈز میں تو بظاہر ایک نیا ریکارڈ طے شدہ نظرآرہا ہے، اور وہ جونیئر این ٹی آرکے نام ہونے والا ہے، جو سوپر اسٹار پربھاس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، جنہیں بڑے اوپننگ کلیکشنز دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ وائی آر ایف (یَش راج فلمز) نے سب کو حیران کردیا جب انہوں نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے درمیان ایک زبردست کراس اوورکر ڈالا۔ اگرچہ وارکا سیکوئل پہلے ہی ایک کامیاب پروجیکٹ تھا، لیکن جب آرآرآر کے اداکار جونیئر این ٹی آرکو فلم میں دوسری مرکزی کردارکے طور پر شامل کیا گیا تو فلم کی مقبولیت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا۔ جونیئر این ٹی آرکی زبردست مقبولیت کے پیش نظر، فلم تلگو ریاستوں میں شاندار اوپننگ دے گی، جبکہ ہندی مارکیٹ تو ویسے ہی دھماکہ کرے گی۔ ہندی بیلٹ اور تلگو ریاستوں میں موجود زبردست ہائپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے، فلم وار 2 کے لیے پہلے دن پر 100کروڑ روپے کا خالص کلیکشن تقریباً یقینی ہے۔ ایسے آغازکے ساتھ، جونیئر این ٹی آر ہندوستانیسنیما کے وہ واحد اداکار بن جائیں گے جنہوں نے دو بار100 کروڑ روپے کی اوپننگ حاصل کی ہو۔ اب تک صرف پربھاس (باہوبلی 2)، جونیئر این ٹی آر (آرآرآر)، رام چرن (آرآرآر)، یش (کے جی ایف چیپٹر 2)، اور اللو ارجن (پشپا 2) ہی 100کروڑ کی اوپننگ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔