چینائی : آئی پی ایل 2021 سیزن کے جمعہ کے روز ہونے والے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور (آرسی بی) سے آخری گیندپر شکست کھانے والے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سب سے اہم ٹورنامنٹ جیتنا ہے ، نہ کہ پہلامیچ۔روہت نے کہا کہ ‘‘ ٹیم نے شاندارکوشش کی۔ آخرتک اچھی کارکردگی دکھائی۔ میراخیال ہے کہ ہمیں جس طرح کاآغاز ملا تھا اس حساب سے ہم 20 رن کم بناپائے ۔ ہم نے میچ میں دباو میں آکر کچھ غلطیاں کیں۔ مارکو جینسن ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جسے ہم نے کسی بھی حالت میں گیندبازی کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ۔ جب اے بی ڈویلیئرس اورڈینیل کرشچین بلے بازی کررہے تھے ، تب ہم وکٹ لیناچاہتے تھے ، یہی وجہ ہے کہ ہم بمراہ اوربولٹ کو لے کر آئے ، بدقسمتی سے یہ منصوبہ کام نہیں آیا۔ یقینی طور سے یہ بلے بازی کرنے کے لئے آسان پچ نہیں ہے ۔ ہمیں صورت حال کی پہچان اور اس کے حساب سے کھیل کھیلنا ہوگا۔ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت نے کہا، ‘‘ اے بی شاندارتھے ۔ انہیں ایک گھرمل گیا ہے ۔ اندازہ کرکے توآپ کہہ سکتے ہیں کہ تیزی سے بلے بازی کرنے میں وقت لگتا ہے ، لیکن ٹیم میں کئی نئے چہرے ہیں۔ کافی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے تھے اورہمارے پاس ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جاننے کا وقت نہیں تھا۔ یہ ان ٹیموں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے جن کے پاس شاندارگھریلو ریکارڈ ہے لیکن یہ غیرجانبدار مقامات پرکھیلنے کا چیلنج ہے ۔ بہرحال ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم آئی پی ایل کھیل پارہے ہیں اور باشندگان وطن کے چہروں پرمسکراہٹ لائے ہیں۔