پہلا ٹسٹ : ہندوستان کو ویسٹ انڈیز پر برتری

   

Ferty9 Clinic

نارتھ ساؤنڈ (انٹیگا)، 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے مقابل پہلے کرکٹ ٹسٹ کے آج یہاں تیسرے روز معقول سبقت حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری کو برقرار رکھا ہے۔ تادم تحریر مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 27 اوورز بعد 66/1 اسکور کرلئے تھے۔ ویراٹ کوہلی کی ٹیم کیلئے یہ مجموعی طور پر 141 رنز کی سبقت ہے۔