رانچی : نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز میں 0-3 شکست فاش کے بعد ٹی 20 سیریز کا آج کامیابی کے ساتھ آغاز کیا ۔ مہمانوں نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر ڈارل میچیل کے 59 ناٹ آوٹ کی مدد سے 176/6 اسکور کئے اور ہاردک پانڈیا زیرقیادت میزبان ٹیم کو 155/9 تک محدود رکھا ۔ آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے 50 رنز بنائے ۔ میچیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ /29 جنوری کو ہوگا ۔