پہلوانوں کے الزامات سنگین ہیں، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے: شرد پوار

   

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کے مظاہرے پر حکومت کو جلد از جلد کارروائی کرنی چاہیے۔ پہلوانوں کی شکایات سنگین ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ پوار نے کہا کہ اس معاملے میں کسی کو نہیں بچایا جانا چاہیے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر ریسلرز ہڑتال پر ہیں۔ ہڑتال کا کل چھٹا دن تھا بڑے کھلاڑیوں اور بالی ووڈ اسٹارز نے ریسلرز کی حمایت میں بیانات دیے ہیں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا- ایتھلیٹس کو سڑک پر انصاف مانگتے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، انہیں انصاف ملنا چاہیے۔ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کہا کہ انصاف نہ ملا تو بہت دیر ہو جائے گی ایک نابالغ پہلوان سمیت سات خواتین کھلاڑیوں نے 21 اپریل کو برج بھوشن کے خلاف شکایت کی تھی۔ اس کے بعد پہلوانوں نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔