راجستھان میں پہلوخان ہجومی تشدد(ماب لنچنگ)معاملہ میں ایس آئی ٹی اپنی رپورٹ منظر عام پر لاچکی ہے۔ جس میں ایس آئی ٹی نے جانچ میں خامیوں کی بات مانی ہے۔ساتھ ہی ایس آئی ٹی نے جانچ افسرکی لاپرواہی کواہم خامی ماناہے۔یہ رپورٹ اےڈی جی بی ایل سونی نے ڈی جی پی کےحوالےکی ہے۔ایس آئی ٹی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پربھی سوال اٹھائے ہیں۔
ایس آئی ٹی نے صاف کیاہےکہ پکڑے گئے ملزمین سےکڑی پوچھ تاچھ نہیں کی گئی ہے۔ بتادیں کہ راجستھان کے الورمیں ہوئے ماب لنچنگ معاملےکے تعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی کہا تھا کہ اس معاملےمیں جس طرح سےجانچ ہوئی ہے ۔اس سے پولیس انتظامیہ کی بدنامی ہوئی ہے۔یادرہے کہ پہلوخان ہجومی تشدد معاملے میں عدالت نے تمام ملزمین کو بری کردیاتھا۔