٭ جئے پور : راجستھان ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن پہلو خان جس کو ہجومی تشدد میں 2017 ء میں ہلاک کردیا گیا تھا ، گائے کی اسمگلنگ کا مقدمہ منسوخ کردیا اور فیصلہ سنایا کہ دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے یہ مویشی دودھ کیلئے خریدے تھے، ذبحہ کرنے کیلئے نہیں۔ گائے کی اسمگلنگ کا مقدمہ پہلو خان کے دو بیٹوں اور لاری ڈرائیور کے خلاف تھا جو واپس لے لیا گیا۔