پہلو خان کے بیٹوں کیخلاف دوبارہ تحقیقات کیلئے پولیس کو اجازت درکار

   

جئے پور 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان پولیس نے الور کی ایک عدالت سے اجازت چاہی ہے کہ پہلو خاں کے دو بیٹوں کے خلاف گائے کی اسمگلنگ کے کیس میں مزید تحقیقات کی جائے۔ پہلو خاں کو دو سال قبل مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی کے الزام پر شدید زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا تھا۔ اشوک گہلوٹ کی کانگریس حکومت کو اِس معاملہ میں تنقید کا سامنا ہے۔