پہلو خاں کے بیٹوں کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے کی اجازت

   

جئے پور ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الوار کی ایک عدالت نے ایک ٹرک آپریٹر اور پہلوخاں جسے مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی کی پاداش میں دو سال قبل لنچنگ کے ذریعہ ہلاک کیا گیا ،اس کے دوبیٹوں کے خلاف گائے کی اسمگلنگ کے کیس میں مزید تحقیقات کیلئے پولیس کی عرضی کو قبول کرلیا ہے۔ راجستھان پولیس نے اپریل 2017ء میں ہریانہ کے متوطن کی موت کے فوری بعد قتل کا کیس درج کیا تھا ۔ وہ گائے کی اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات بھی کررہی ہے۔