پہلگام حملے پرٹرمپ کا اظہار دُکھ

   

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ پر صدمہ کا شکار ہوں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ ہندوستان کے ساتھ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری حمایت اور ہمدردی وزیراعظم مودی اور ہندوستانی عوام کے ساتھ ہے ۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ۔

سری لنکا کا ہندوستان کیساتھ دفاعی تعاون، مفاہمت نامہ پر دستخط
کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے “ذمہ داری کے ساتھ” ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔کابینہ کی ترجمان نالندا جیتیسا نے کہا کہ مفاہمت نامے کو اپنے مندرجات کو ظاہر کرنے کے لیے نئی دہلی کی رضامندی درکار ہے ۔ جیتیسا نے یہ بات نامہ نگاروں سے اس وقت کہی جب اس مہینے کے شروع میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کولمبو کے دوران دستخط شدہ مفاہمت نامے کے مندرجات کے بارے میں پوچھا گیا۔اکانومی نیکسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینی تحقیقی جہازوں کو سری لنکا کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے ہندوستان کے دباؤ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔