نئی دہلی :پہلگام حملے پر تبصرہ کرنے والے 19 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔آسام، میگھالیہ اور تریپورہ میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک ایم ایل اے، ایک صحافی، طلباء، ایک وکیل اور ریٹائرڈ ٹیچر شامل ہیں۔ زیادہ تر گرفتاریاں سوشل میڈیا پوسٹس سے ہوئیں۔صرف آسام میں اب تک 14 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔گرفتار افراد میں ایم ایل اے امین الاسلام ‘ محمد جابر حسین، سلچر سے محمد اے کے بہاؤالدین اور جاوید مجمدار، موریگاؤں سے محمد مہر میاں شامل ہیں۔
اور شیوساگر سے محمد ساحل علی شامل ہیں۔ کریم گنج کے محمد مصطفیٰ احمد کو بھیگرفتار کیا گیا ہے۔ان میں حسین ایک صحافی ہیں، بہاؤالدین سلچر میں آسام یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں اور مجمدار وکیل ہیں۔