حیدرآباد 24اپریل ( یو این آئی ) پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد آندھرا پردیش کے تروپتی اور تروملا جیسے اہم مذہبی مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔آندھرا پردیش حکومت نے ’سیف سٹی ۔ تروپتی ‘ پراجکٹ کے تحت تروملا مندر اور شہر میں سکیورٹی کو مستحکم بنانے اقدامات کئے ہیں۔ اس کے تحت شہر میں 3,000 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کے جائیں گے ۔ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا جو مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی کریگا۔ بیگیج اسکینرس و دھماکہ خیز مواد کے ڈیٹکٹرس بھی مختلف مقامات پر نصب کئے جا رہے ہیں۔ چتور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی تمام حساس علاقوں میں 24 گھنٹے پٹرولنگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔