پہلگام دہشت گرد واقعہ کے خلاف آج کانگریس کا احتجاج

   

پیپلز پلازا سے موم بتیوں کے ساتھ پرامن مارچ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی اپیل پر کل 25 اپریل کو پیپلز پلازا سے مجسمہ اندرا گاندھی نکلس روڈ تک موم بتیوں کے ساتھ مظاہرہ کیا جائے گا ۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملہ میں 28 سے زائد افراد کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ مہیش کمار گوڑ کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء ، ارکان اسمبلی و کونسل ، ارکان پارلیمنٹ ، کانگریس قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ شام 5 بجے پیپلز پلازا سے موم بتیوں کے ساتھ پرامن مارچ کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے عوام اور سیول سوسائٹی سے مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج شام موم بتیوں کے ساتھ احتجاج کا فیصلہ کیا تھا ، تاہم اے آئی سی سی کے اعلان کے بعد اس پروگرام کو کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔1