ظہیرآباد30 /اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم ایکشن کمٹی ظہیرآباد کے زیر اہتمام جموں کشمیر کے پہلگام میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف ظہیراباد کے راجیش پٹرول پمپ سے مجسمے ڈاکٹر بھیم راؤ امبڈ کر تک خاموش پیدل کینڈل ریالی نکالی گئی۔اموقع پر شرکہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کی بعد ازاں مسلم ایکشن کمٹی قائدین نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مشترکہ طور پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں صدر مسلم ایکشن کمٹی ظہیراباد محمد یوسف ، مولانا مجیب قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ہند ظہیراباد ، محمد ایوب صدر ایم پی جے، محمد معیز متعمد مسلم ایکشن کمٹی ظہیراباد ، سمیع ایڈوکیٹ نے کہا کہ پہلگام واقعہ انسانیت سوز ہے اور ہم اس کی شدید الفاظوں میں مذمت کی۔ ملک کے ہندو مسلم اور دیگر کو ہمیشہ بھائیوں کی طرح ایک جوٹ رہنے پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں امن کے قیام اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر خواجہ میاں سابق نائب صدر بلدیہ ظہیرآباد ، محمد ماجد صدر عیدگاہ کمٹی، عبدالقدیر صدر مسجد عمرفاروق، عبدالقدیر سکریٹری جمعیت العلماء ظہیراباد، سابق کونسلر وسنیر بی آر ایس لیڈر نامہ روی کرن،ایل جناردھن ڈکی، جئے راج کانگریس لیڈر، پرکاش پرکاش، سری نواس علی پور، اعجاز پاشاہ،ایوب خان، یاسرخان کے علاوہ دیگرلوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔