٭ رینالٹ کمپنی اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) ہندوستان میں 2022ء تک لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے بشرطیکہ پالیسی سازوں کی طرف سے اس سلسلہ میں ضروری مدد حاصل ہو، منیجنگ ڈائرکٹر وینکٹ رام ماملاپلے نے یہ بات کہی۔ الیکٹرک گاڑی بڑے پیمانے پر مارکٹ کا احاطہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ وینکٹ رام نے بتایا کہ اس گاڑی کی تیاری کے سلسلہ میں کام شروع ہوچکا ہے۔ زیادہ توجہ ایکو سسٹم (ماحولیاتی نظام) پر ہے نہ کہ ای وی کار کو جلد از جلد تیار کرتے ہوئے انڈین مارکٹ میں اسے فروخت کیا جائے۔