پہلی بار حج واک آتھون کا انعقاد

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے منعقدہ حج واک آتھون کا افتتاح کیا اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسرمظہر آصف کیساتھ حج واک آتھون میں شامل عازمین حج یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پیدل چل کر آنے والے حج 2025 کیلئے حاجیوں کو اپنے آپ کو صحتمند رکھنے کی ترغیب دی گئی۔ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے منعقد ہ و اک آتھون کی افتتاحی تقریب سے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے خطاب کیا۔