پہلی بار ساری ٹرینیں وقت پر پہنچیں

   

نئی دہلی: ملک کی تاریخ میں پہلی بار ساری مسافری ٹرینیں اپنی منزل تک مقررہ وقت پر پہنچی ہیں۔کورونا وبا کے دوران مسافر گاڑیوں کے کافی کم دباؤ کے درمیان ہندوستانی ریلوے نے چہارشنبہ کو یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ چہارشنبہ کے روز جملہ201 مسافر گاڑیاں اپنی منزل پر اپنے مقررہ وقت پر پہنچیں۔ریلوے کے وزیرپیوش گوئل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ریلوے خدمات بے مثال سطح پر پہنچ رہی ہیں۔ انڈین ریلوے نے یکم جولائی کو صد فیصد وقت کی پابندی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے ۔